کالر رنگ بیک ٹونز

آپکا کال ریکارڈ

یاری لوڈ | یاری کال

زونگ موبائل انٹرنیٹ

انٹرنیشنل کال ریٹس

موبائل میوزک چینل

پروقار لمحات

ریٹیلر کارنر

میڈیا کارنر

زونگ یاری لوڈ | یاری کال

 

زونگ یاری لوڈ

زونگ زندگی کی چھوٹی چھوٹی خوشیوں کو شئیر کرنے پر یقین رکھتا ہے اور زونگ یاری لوڈ انہی چھوٹی چھوٹی باتوں کو شئیر کرنے کی آزادی دیتا ہے جس کے ذریعے اب آپ کے چاہنے والے کبھی بھی بیلنس ختم ہونے کی وجہ سے رابطہ سے باہر نہیں ہو سکتے ہیں۔ زونگ یاری لوڈ پیار شئیرکرنے کا طریقہ بھی ہے اور ایک ضرورتمند دوست کی مدد کا طریقہ بھی، آپ کے چھوٹے بہن بھائیوں کی چھوٹی چھوٹی خوشیوں کو دوبالا کرنے کا طریقہ بھی اور کسی کو متاثر کرنے کا طریقہ بھی۔

زونگ یاری لوڈ کیا ہے؟
زونگ یاری لوڈ آپ کو سہولت دیتا ہے اپنے پری پیڈ کنکشن سے کسی بھی پری پیڈ کنکشن پر بیلنس شئیر کرنے کی آزادی۔ تاکہ آپ اپنا کسی بھی ہنگامی صورتحال میں اپنا بیلنس شئیر کرسکیں یا کسی کو بیلنس کا تحفہ دے سکیں۔
زونگ یاری لوڈ کا طریقہ
زونگ یاری لوڈ کرنے کے لئے اپنے پری پیڈ کنکشن سے نیا میسج لکھنے والی جگہ تک جایئے اور اپنا مطلوبہ بغیر زیرو کے لکھئےپھر (.) لگایئے اور ایس میسج کو 999 پر بھیج دیں۔
مثال کے طور پر آپ اپنے زونگ پری پیڈ کنکشن سے 03136933999 پر 50 روپے کا بیلنس شئیر کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے ذیل کا طریقہ ہو گا
3136933999.50
زونگ یاری لوڈ کرنے پر آپ کے کل شئیر شدہ بیلنس میں سے صرف 4 فیصد کی کٹوتی کی جائے گی۔
زونگ یاری لوڈ کرنے کے لئے ضروری ہے کہ آپ نے اپنے پری پیڈ کنکشن سے کم ازکم 225 روپے کا بیلنس ایک بار ضرور استعمال کیا ہو۔ اس بیلنس میں زونگ کنکشن خریدتے وقت بلٹ ان بیلنس بھی شامل ہے۔
زونگ یاری لوڈ کے ذریعے آپ ایک دن میں 3 مرتبہ اپنے چاہنے والوں کو بیلنس شئیر کر سکتے ہیں۔
زونگ یاری لوڈ کے ذریعے آپ دس روپے سے دس ہزار روپے تک کی رقم ایک بار میں شئیر کرسکتے ہیں۔
زونگ یاری لوڈ کے ذریعے حاصل شدہ رقم درج ذیل مدت کے لئے کارآمد ہو گی۔

۔10 روپے سے 50 روپے 15 دن تک
۔51 روپے سے 99 روپے 30 دن تک
۔100 روپے سے 299 روپے 60 دن تک
۔300 روپے سے 499 روپے 90 دن تک
۔500 روپے سے 999 روپے 180 دن تک
۔1000 روپے یا اس سے زیادہ تمام رقوم کے لئے 365 دن تک

زونگ یاری لوڈ سے استفادہ کرنے کے لئے آپ کے اکاؤنٹ میں یاری لوڈ کی رقم کٹنے کے بعد کم ازکم رقم 10 روپے موجود رہنی چاہئے اگر اس سے کم رقم رہے گی تو آپ یاری لوڈ کامیابی سے نہیں کر پائیں گے۔

زونگ یاری کال

اب زونگ لایا یاروں کے لئے یاری کال کی سہولت۔ اب آپ کے چاہنے والے بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے آپ سے دور نہیں ہوسکتے ہیں کیونکہ اب زونگ لایا دلوں کو جوڑنے والی سروس یاری کال جو دلوں کو جوڑے بنا بیلنس کے۔اب آپ زونگ یاری کال سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں یاری کال ایک ایسی دلچسپ سہولت ہے جس میں آپ کسی اور کوئی آپکو ایسے کال کر سکتا ہے کہ کال کرنے والے کا بیلنس بالکل محفوظ رہتا ہے اور کال کے چارجز کال سننے والا ادا کرتا ہے۔ مثلا آپکا دوست آپ کو کال کرے گا اور اس کال کے چارجز آپ ادا کرسکتے ہیں۔ زونگ یاری کال کرنے کے لئے نمبر ڈائل کرنے سے پہلے 11 لگائیں اور باقی پورا نمبر اسی طرح لکھ کر ڈائل کردیں۔ یعنی اگر آپ 03136933999 پر کال کرنا چاہتے ہیں تو آپ اپنے موبائل سے ایسے کال کیا کریں گے 1103136933999۔ تو اب اپنی یاری کال کی سہولت سے لطف اٹھائیں اوردل کھول کر باتیں کریں۔